Jun ۰۴, ۲۰۲۴ ۰۸:۱۱ Asia/Tehran
  • ہندوستان: لوک سبھا انتخابات کے نتائج

لوک سبھا انتخابات 2024 کے ووٹوں کی گنتی شروع ہو گئی ہے اور رجحانات بھی سامنے آرہے ہیں۔

سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستانی ذرائع ابلاغ کے مطابق این ڈی اے نے رجحانات میں برتری حاصل کر رکھی ہے۔ ساتھ ہی اپوزیشن اتحاد بھی کانٹے کی ٹکر دے رہاہے۔ ابتدائی رجحانات میں این ڈی اے293سیٹوں پر آگے ہیں وہیں انڈیا اتحاد 192سیٹوں پرآگے ہیں جن میں بی جے پی187سیٹوں پر آگے ہیں کانگریس کو70 سیٹوں پرآگے چل رہی ہے اور سماج وادی پارٹی 31 سیٹیوں پر لیڈ کر رہی ہے۔
ہندوستان کے الیکشن کمیشن کے مطابق ساتوں مرحلوں میں ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی صبح آٹھ بجے سے جاری ہے۔ لوک سبھا ممبران پارلیمنٹ کو منتخب کرنے کے لئے عام انتخابات 19 اپریل سے 1 جون 2024 تک سات مرحلوں میں منعقد ہوئے۔

ٹیگس