Jun ۱۶, ۲۰۲۴ ۱۱:۵۰ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں بڑا سڑک حادثہ، 14 لوگوں کی موت

ہندوستان کے صوبے اتراکھنڈ میں رشی کیش۔بدری ناتھ قومی شاہراہ پر رودرپریاگ کے قریب رنتولی میں ایک گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی اور دریائے الکنندا کے کنارے 250 میٹر گہری کھائی میں گر گئی۔

سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستانی ذرائع کے مطابق ہندوستان کے صوبے اتراکھنڈ میں ایک بڑا سڑک حادثہ ہوا ہے۔ اس حادثے میں 14 لوگوں کی موت ہو گئی۔ واقعے میں 10 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ اس کے علاوہ ضلع اسپتال رودرپریاگ میں دو اور ایمس رشی کیش میں دو کی موت ہوئی۔ حادثے میں زخمی ہونے والے 13 افراد میں سے 7 کا ضلع اسپتال میں علاج چل رہا ہے۔ جبکہ 5 ایمس میں داخل ہیں۔

حادثے کی وجہ ڈرائیور کا سونا بتایا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ گاڑی میں سفر کرنے والے 23 افراد میں سے زیادہ تر لوگ بھی سو رہے تھے۔ جمعہ کی رات دیر گئے، مختلف مقامات کے 23 نوجوانوں کا ایک گروپ نئی دہلی سے چوپٹا۔ ٹنگناتھ۔چندرشیلا ٹریکنگ کے لیے ٹیمپو ٹریولر میں روانہ ہوا تھا۔

ٹیگس