Jul ۱۲, ۲۰۲۴ ۱۲:۱۵ Asia/Tehran
  • کیجریوال کو عبوری ضمانت مل گئی

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو شراب پالیسی سے متعلق مبینہ گھوٹالہ کیس میں سپریم کورٹ سے عبوری ضمانت مل گئی ہے اور ان کی گرفتاری کا معاملہ ای ڈی نے سپریم کورٹ کی بڑی بنچ کو سونپ دیا ہے۔ اب سپریم کورٹ کی تین ججوں کی بنچ کیجریوال کی عرضی پر سماعت کرے گی۔

سحرنیوز/ہندوستان: سپریم کورٹ نے شراب گھپلے کے معاملے میں دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کو بڑی راحت دی ہے۔ سپریم کورٹ نے دہلی ایکسائز پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملے میں اروند کیجریوال کو عبوری ضمانت دے دی ہے۔ سپریم کورٹ نے یہ معاملہ تین ججوں کی بنچ کو بھیج دیا ہے۔ اروند کیجریوال نے ای ڈی کی گرفتاری کو چیلنج کیا تھا۔ ای ڈی نے اروند کیجریوال کو منی لانڈرنگ کیس میں اکیس مارچ کو گرفتار کیا تھا۔جسٹس سنجیو کھنہ کی صدارت والی بنچ نے یہ فیصلہ دیا۔ بنچ نے 17 مئی کو اروند کیجریوال کی عرضی پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھا تھا۔
15 اپریل کو سپریم کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں اروند کیجریوال کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی درخواست پر ای ڈی سے جواب طلب کیا تھا۔فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے کہا کہ اروند کیجریوال نوے دن جیل میں گزار چکے ہیں۔ وہ ایک منتخب لیڈر ہیں۔ یہ ان پر منحصر ہے کہ آیا وہ وزیراعلیٰ کے کردار میں رہنا چاہتے ہیں یا نہیں۔ اگرچہ اروند کیجریوال کو ای ڈی گرفتاری کیس میں عبوری ضمانت مل گئی ہے، تاہم سی بی آئی سے متعلق کیس کی سماعت ابھی باقی ہے۔مسٹر کیجریوال نے دہلی ایکسائز پالیسی معاملے میں ای ڈی کی گرفتاری کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ جس پرسپریم کورٹ نے آج فیصلہ سنا دیا۔

ٹیگس