Jul ۱۶, ۲۰۲۴ ۱۶:۳۱ Asia/Tehran
  • ہندوستان کے زیر انتظام کشمیرمیں سیکورٹی دستوں اور عسکریت پسندوں میں تصادم

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں عسکریت پسندوں اور سیکورٹی دستوں کے تازہ تصادم میں ایک میجر سمیت کم سے کم پانچ فوجیوں کے مارے جانے کی خبر ہے۔

سحرنیوز/ہندوستان: سری نگر سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق جموں و کشمیر کے ڈوڈہ ضلع کے جنگلی علاقوں میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد ہندوستان کے سیکورٹی دستوں نے پیرکی رات علاقے کو محاصرے میں لےکر سرچ آپریشن شروع کیا۔اس رپورٹ کے مطابق جنگل میں سرچ آپریشن کے دوران سیکورٹی اہلکاروں اور عسکریت پسندوں کے درمیان دو طرفہ فائرنگ شروع ہوگئی جس کا سلسلہ کئی گھنٹے تک جاری رہا۔ ہمارے نمائندے نے سرکای ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس تصادم میں کم سے کم پانچ ہندوستانی فوجی ہلاک ہوگئے جن ميں میجر رینک کا ایک افسر بھی شامل ہے۔
اسپتال کے ذرائع نے بتایا ہے کہ اس تصادم میں متعدد ہندوستانی فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں دو کی حالت نازک ہے۔ اس تصادم میں عسکریت پسندوں ميں سے کسی کے مارے جانے یا زخمی ہونے کی خبر نہیں ہے۔ رپورٹ کے مطابق جس جنگلی علاقے میں تصادم ہوا ہے وہ پوری طرح سیکورٹی دستوں کے محاصرے میں ہے۔

ٹیگس