بلقیس بانو کیس میں دو مجرموں کو سپریم کورٹ آف انڈیا سے جھٹکا
ہندوستانی سپریم کورٹ نے بلقیس بانو کیس کے دو مجرموں کو جھٹکا دیتے ہوئے ان کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی ہے۔
سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستانی میڈيا کے مطابق بلقیس بانو کیس کے دو مجرموں کی عبوری ضمانت کی درخواست کو سپریم کورٹ نے مسترد کر دیا ہے۔ ان مجرمین نے سپریم کورٹ کے ذریعے آٹھ جنوری کو گجرات حکومت کے فیصلے کو منسوخ کرنے کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے عبوری ضمانت کی درخواست دی تھی۔ سپریم کورٹ نے اس درخواست کی موزونیت پر سوال اٹھاتے ہوئے جمعہ کو انہیں سماعت سے خارج کرتے ہوئے مسترد کر دیا۔
سپریم کورٹ آف انڈیا کی دو رکنی بینچ نے جسٹس سنجیو کھنہ اور پی وی سنجے کمار کی بنچ نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے کہا کہ مجرموں کو ایسا کوئی فائدہ نہیں دیا جائے گا۔ عدالت نے کہا کہ سپریم کورٹ کے دوسرے بنچ کے حکم پر اپیل کیسے کی جا سکتی ہے؟ عدالت نے پوچھا کہ یہ درخواست کیا ہے؟ اسے کیسے قبول کیا جاسکتا ہے؟ یہ بالکل غلط ہے۔ ہم آرٹیکل بتیس کے تحت اپیل پر کیسے غور کرسکتے ہیں؟ عدالت کے اس تبصرے کے بعد دونوں مجرموں نے اپنی درخواست واپس لے لی۔