Aug ۱۹, ۲۰۲۴ ۰۹:۴۸ Asia/Tehran
  • ہندوستان؛ لیڈی ڈاکٹر کے قتل پر سپریم کورٹ کا ازخود نوٹس

سپریم کورٹ آف انڈیا نے کولکتہ میں لیڈی ڈاکٹر کے زیادتی کے بعد قتل کا از خود نوٹس لے لیا ہے اور وہ منگل کے روز اس کیس کی سماعت کرے گی۔

سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستانی میڈیا کے مطابق چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ، جسٹس جے بی پارڈی والا اور جسٹس منوج مشرا کی بنچ بیس اگست کو از خود نوٹس کیس کی سماعت کرے گی۔
اس سے قبل کولکتہ ہائی کورٹ نے تیرہ اگست کو سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کو ڈاکٹر کے مبینہ قتل کے معاملے کی تحقیقات کرنے کی ہدایت دی تھی۔ عدالت نے یہ حکم متاثرہ ڈاکٹر کے والدین سمیت کچھ دوسرے لوگوں کی درخواستوں کی سماعت کے بعد دیا تھا۔ کولکتہ پولیس نے اس معاملے میں ایک ملزم کو گرفتار کیا تھا۔

ٹیگس