Sep ۲۵, ۲۰۲۴ ۰۸:۵۵ Asia/Tehran
  • جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کا دوسرا مرحلہ شروع

ہندوستان کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں ریاستی اسمبلی کے انتخابات کے دوسرے مرحلے میں آج ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔

سحرنیوز/ہندوستان: میڈیا رپورٹس کے مطابق جموں و کشمیر کے چھے اضلاع کے چھبیس حلقوں میں پولنگ جاری ہے۔ جن میں کشمیر کے پندرہ اور جموں کے گيارہ حلقے شامل ہیں۔ تازہ ترین انتخابی فہرستوں کے مطابق اس مرحلے میں پچیس اٹھتر ہزار سے زائد ووٹر اپنا حق رائے استعمال کرنے کے اہل ہیں جن میں تیرہ لاکھ بارہ ہزار سے زائد مرد اور بارہ لاکھ پیسنٹھ ہزار سے زائد خواتین ووٹرز شامل ہیں۔ اس مرحلے میں مجموعی طور پر دو سو انتالیس امیدوار چھبیس نشستوں کے لیے انتخابی میدان میں ہیں۔
اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں انتیس ستمبر کو چوبیس اسمبلی نشستوں کے لیے ووٹ ڈالے گئے تھے جبکہ آخری مرحلہ یکم اکتوبر کو ہو گا جس کے بعد آٹھ اکتوبر کو ووٹوں کی گنتی کے بعد نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔ جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں کل نشستوں کی تعداد ایک سو انیس ہے تاہم نوے نشستوں پر براہِ راست انتخاب ہونا ہے۔
واضح رہے کہ اگست دو ہزار انیس میں آرٹیکل تین سو ستر کی تنسیخ کے بعد جموں و کشمیر میں ہونے والے یہ پہلے اسمبلی انتخابات ہیں۔

ٹیگس