ہندوستان: اسرو کا سوواں مشن کامیابی سے لانچ
Jan ۳۰, ۲۰۲۵ ۰۹:۰۳ Asia/Tehran
ہندوستانی خلائی اور تحقیقی ادارے اسرو نے اپنے سو ویں مشن یعنی جی ایس ایل وی راکٹ کو کامیابی کے ساتھ لانچ کر دیا ہے۔
سحرنیوز/ہندوستان: میڈيا ذرائع کے مطابق یہ خلائی مشن آندھراپردیش میں واقع شری ہری کوٹا کے ستیش دھون خلائی مرکز سے انجام دیا گیا ہے اور یہ ایک نیوی گیشن سیٹیلائٹ ہے۔ اسرو نے اپنے بیان میں کہا کہ مشن کامیابی کے ساتھ پورا کیا گیا ہے بیان کے مطابق نیوی گيشن سیٹیلائٹ کا مقصد ہندوستانی برصغیر کے ساتھ ساتھ ہندوستانی علاقے سے تقریباً پندرہ ہزار کلومیٹر کے علاقوں میں استعمال کنندگان کو صحیح حالت، رفتار اور وقت کی جانکاری فراہم کرنا ہے۔
اس کے ذریعے ہوائی اور سمندری سفر کو موثر طریقے سے ٹریک کیا جا سکتا ہے اس کے ساتھ ہی یہ فوجی مہمات کو انجام دینے کے لیے محفوظ، مقامی نیوی گیشن ہونے سے دفاعی صلاحیتوں کو بڑھائے گا۔