Apr ۰۹, ۲۰۲۵ ۱۹:۴۷ Asia/Tehran
  • وقف ترمیمی بل ریاست مغربی بنگال میں نافذ نہیں ہوگا: ممتا بنرجی

ریاست مغربی بنگال کی وزیراعلی نے کہا ہے کہ وہ وقف ترمیمی بل کو اپنی ریاست میں نافذ نہيں ہونے دیں گی ۔

سحرنیوز/ہندوستان:  ہندوستانی میڈیا کے مطابق  کولکتہ میں ایک پروگرام ميں تقریرکرتے ہوئے ریاست مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتابنرجی نے کہا ہے وقف ترمیمی بل کو مغربی بنگال میں نافذ نہيں کرنے دیں گے انہوں نے مسلمانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں جانتی ہوں کہ آپ لوگ اس نئے قانون کے نفاذ سے صدمے میں ہیں اور ناراض ہيں۔ ان کا کہنا تھا کہ آپ لوگ اطمینان رکھیں کہ مغربی بنگال میں ایسا کچھ نہیں ہوگا کہ جس سے لوگ اختلاف و تفرقہ ڈال کر حکومت کريں انہوں نے کہا کہ ہم پر اعتراض ہوتا ہے کہ آپ ہر مذہب کے مقامات پر کیوں جاتی ہيں ان کا کہنا تھا کہ ہم اتحاد و بھائی چارہ کے اصول سے پیچھے نہيں ہٹیں گے خواہ ہمیں گولی ہی کیوں نہ مار دی جائے ۔ ممتابنرجی کا یہ بیان ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب گذشتہ روز مغربی بنگال کے شہر مرشد آباد میں مسلمانوں نے وقف ترمیمی بل اور ایکٹ کے ایک بہت بڑا احتجاج کیا تھا اس احتجاجی مظاہرے میں اس وقت تشدد پھوٹ پڑا جب پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کے گولے داغے۔ واضح رہے کہ ہندوستان میں وقف ترمیمی بل کی پارلیمان میں منظوری اور قانون کی شکل میں اس کے نفاذ کے بعد مسلم تنظیموں اور اپوزیشن کی جانب سے اس کی مخالفت کا سلسلہ جاری ہے۔

ٹیگس