May ۲۳, ۲۰۲۵ ۰۶:۵۹ Asia/Tehran
  • مسئلہ کشمیر پر کسی قسم کی ثالثی کی کوئی گنجائش نہیں؛ ہندوستان کے وزیرخارجہ

ہندوستان کے وزیر خارجہ جے شنکر نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر ہندوستان اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ مسئلہ ہے اور اس میں کسی قسم کی ثالثی کی کوئی گنجائش نہیں۔

سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستان کے میڈیا ذرائع کے مطابق ہندوستان کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے دہشت گردی کے خلاف ہندوستان کی زیرو ٹالرینس کی پالیسی کو دہراتے ہوئے زور دے کر کہا کہ اسے جموں و کشمیر کے تعلق سے نہیں دیکھا جانا چاہئے، جو کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ مسئلہ ہے اور اس میں کسی قسم کی ثالثی کی کوئی گنجائش نہیں ہے مسٹر جے شنکر نے، اپنے دورہ ہالینڈ میں ایک میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو متفقہ طور پر دہشت گردی کے خلاف ہندوستان کی کارروائی کی تعریف کرنی چاہیے۔
مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے امریکی صدر ٹرمپ یا بین الاقوامی برادری کی جانب سے ثالثی کی پیشکش کے سوال پر جے شنکر نے واضح الفاظ میں کہا کہ اس میں ثالثی کی کوئی گنجائش نہیں ہے، یہ دونوں ممالک کا دو طرفہ مسئلہ ہے۔

ٹیگس