ایئر انڈیا حادثے کے متاثرین کے خاندانوں کے لیے 25 لاکھ امداد کا اعلان
Jun ۱۵, ۲۰۲۵ ۱۱:۴۲ Asia/Tehran
ایئر انڈیا نے کہا کہ اس کی ٹیمیں متاثرہ خاندانوں کی مدد کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہیں.
ایئر انڈیا نے احمد آباد طیارہ حادثے میں ہلاک ہونے والے مسافروں کے لواحقین کو 25 لاکھ روپے یا تقریباً 21,000 پاونڈ کی عبوری مالی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ایئر لائن نے ایک بیان میں کہا کہ وہ متاثرہ خاندانوں کے ساتھ یکجہتی کے طور پر یہ امداد دے رہی ہے تاکہ ان کی فوری مالی ضروریات پوری کی جا سکیں۔
ایئر انڈیا نے کہا کہ اس کی ٹیمیں متاثرہ خاندانوں کی مدد کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہیں اور اس مشکل وقت میں ان کے ساتھ کھڑی ہیں۔
حادثے کے بعد مختلف شہروں میں متاثرین کے لیے دعائیہ تقریبات اور یکجہتی کے مظاہرے کیے جا رہے ہیں، جن میں سیاسی اور سماجی شخصیات بھی شریک ہو رہی ہیں۔