Jun ۱۵, ۲۰۲۵ ۱۸:۳۴ Asia/Tehran
  • صدر پزشکیان: صیہونی جارحیت میں امریکا براہ راست شریک ہے

صدر ایران ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں ایران کے خلاف صیہونی جارحیت میں امریکا کو براہ راست شریک بتایا ہے۔

سحر نیوز/ ایران: صدر ڈاکٹرمسعود پزشکیان نے کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں  کہا ہے کہ  ہماری مسلح افواج نے اب تک صیہونی جارحیت کا محکم اور مناسب جواب دیا ہے اور جارحیت جاری رہنے کی صورت میں، زیاد سخت اور محکم جواب دیں گی۔

 انھوں نے کہا کہ  ہم دیکھ  رہے ہیں کہ امریکا اور اس کے اتحادی ممالک صیہونی حکومت کی وحشیانہ جارحیت روکنے کے لئے کچھ کرنے کے بجائے، اس کی اسلحہ جاتی سیاسی اور انٹیلیجنس  حمایت کررہے ہیں۔

صدر ایران نے کہا کہ صیہونی حکومت ہمارے ملک پر جارحیت میں جو جنگی طیارے، میزائل اور اسلحے استعمال کررہی ہے، وہ انہیں ملکوں نے اس کو دیئے ہیں اوروہ اپنے ایئر ڈیفنس اور انٹیلیجنس سسٹم سے اس کی مدد بھی کررہے ہیں۔

ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا کہ امید ہے کہ علاقائی اور اسلامی ممالک، صیہونی حکومت اور اس کے حامیوں کے مقا بلے میں، ٹھوس، موثراور شفاف موقف اختیار کریں گے۔  

انھوں نے کہا کہ غاصب صیہونی حکومت جو جرم اور جارحیت بھی کرتی ہے، امریکا کی حمایت سے کرتی ہے۔

صدر ڈاکٹر پزشکیان نے کہا کہ جیسا کہ وزیر خارجہ ڈاکٹر عراقچی کے ساتھ ایک امریکی عہدیدارکی گفتگو میں کہا گیا ہے ، صیہونی حکومت امریکا کی اجازت کے بغیر کوئی اقدام نہیں کرسکتی اور آج جوکچھ ہورہا ہے، وہ واشنگٹن کی براہ راست حمایت سے انجام پارہاہے، ہر چند کہ امریکا میڈیا میں اپنے اس کردار کی پردہ پوشی کی کوشش کرتا ہے۔  

ٹیگس