ہندوستان: بین الاقوامی خلائی مشن اے ایکس 4 ملتوی
Jun ۱۲, ۲۰۲۵ ۰۷:۰۰ Asia/Tehran
ہندوستانی خلا بازہمانشو شکلا کو بین الاقوامی خلائي اسٹیشن آئی ایس ایس لے جانے والے والے ایکزیوم اسپیس کو فنی خرابی کی وجہ ملتوی کرنا پڑگیا۔
سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستانی ابلاغیاتی ذرائع کے مطابق ہندوستان کے خلائی تحقیقاتی ادارے اسرو نے بتایا ہے کہ فالکن راکٹ میں خرابی کی وجہ سے مشن ملتوی کرنا پڑا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق راکٹ کی خرابی دور کرنے کے بعد لانچنگ کی نئی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔ اسپیس ایکس نے بھی ایک پوسٹ میں لانچنگ کے لئ استعمال ہونے والے راکٹ فالکن نائن میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے آئی ایس ایس کے لئے مشن روک دیا گیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ اے ایکس فور ایکزیوم اسپیس کے ذریعے چلایا جانے والا ایک پرائیویٹ مشن ہے جس میں خلابازوں کی ایک بین الاقوامی ٹیم اسپیس میں جانے والی ۔ اس ٹیم میں ہندوستانی خلاباز شبھانشو شکلا بھی شامل تھے۔