ہندوستان: احمدآباد ایئرپورٹ کے قریب ایئرانڈیا کا مسافر جہاز گر کر تباہ + ویڈیو
ہندرستانی ہوائي کمپنی ایئر انڈیا کا ایک مسافرطیارہ احمد آباد سے لندن کے لئے پرواز کرنے کے فورا گر بعد تباہ ہوگیا۔
سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستانی میڈیا اور حکام کے مطابق ہندوستان کے شہر احمد آباد سے لندن کے لئے پرواز کرنے والا ایئر انڈیا کا مسافر طیارہ پرواز کے بعد حادثے کا شکار ہوگيا حکام کا کہنا ہے کہ طیارہ ایک بجکر اڑتیس منٹ پر پرواز کرنے کے دو ہی منٹ بعد گرکر تباہ ہوگيا۔ حاد ثے کے بعد سیون ایٹ سیون مسافر طیارہ آگ کے شعلوں میں تبدیل ہوگیا اور آسمان میں دھوئيں دکھائی دینے لگے۔
طیارے میں عملے کے بارہ افراد سمیت دو سو بیالیس افراد سوار تھے جن میں باون مسافر برطانیہ کے اور چھے پرتگالی شہری تھے جبکہ باقی مسافر ہندوستانی تھے حکام کا کہنا ہے کہ امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر روانہ کردی گئيں حادثے میں بڑے پیمانے پر جانی نقصان کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے فوری طور پر حادثے کی وجہ معلوم نہيں ہوسکی ہے۔ بعض خبروں میں یہ کہا جارہاہے کہ طیارے کا پچھلا حصہ کسی درخت سے ٹکرا گیا جو حادثے کا سبب بنا۔
خبروں میں بتايا گيا ہے کہ جس جگہ یہ طیارہ حادثے کا شکار ہوا وہ احمدآباد کا رہائشی علاقہ تھا وزیراعظم نریندر مودی اور دیگر سیاسی رہنماؤں نے حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا وزیراعظم مودی نے متعلقہ حکام سے بات کرکے ضروری ہدایات جاری کیں۔