رہبر معظم کی بصیرت کو سلام، ہندوستانی سیاستدان کا جذبۂ احترام
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i445288-رہبر_معظم_کی_بصیرت_کو_سلام_ہندوستانی_سیاستدان_کا_جذبۂ_احترام
ہندوستانی سیاستدان نے رہبر معظم انقلاب کو صہیونی حکومت اور امریکی جارحیت کے مقابلے میں ملک کی بہترین قیادت پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔
(last modified 2026-01-12T10:15:43+00:00 )
Jul ۰۱, ۲۰۲۵ ۰۷:۱۷ Asia/Tehran
  • رہبر معظم کی بصیرت کو سلام، ہندوستانی سیاستدان کا جذبۂ احترام

ہندوستانی سیاستدان نے رہبر معظم انقلاب کو صہیونی حکومت اور امریکی جارحیت کے مقابلے میں ملک کی بہترین قیادت پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔

صہیونی حکومت اور امریکہ کی جانب سے ایران پر جارحیت اور اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے بہادری سے دفاع کے بعد ایک مشہور ہندوستانی سیاستدان نے رہبر معظم انقلاب اسلامی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم خوش قسمت ہیں کہ آپ کے دور میں پیدا ہوئے۔

ہندوستانی شہر ممبئی سے تعلق رکھنے والے معروف اہل سنت سیاستدان نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہم نے آپ کو اپنی زندگی میں دیکھا، ورنہ ہمیں صرف کتابوں میں آپ کی شجاعت کے قصے پڑھنے کو ملتے۔

قابل ذکر ہے کہ ایران پر اسرائیلی و امریکی حملے کے بعد دنیا کے مختلف ملکوں میں عوام نے مظاہروں کے ذریعے اور سوشل میڈیا پر مختلف تخلیقی طریقوں سے ایران کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔