ہندوستان: بہار میں آسمانی بجلی کی زد میں آکر 14 افراد کی موت
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i455094-ہندوستان_بہار_میں_آسمانی_بجلی_کی_زد_میں_آکر_14_افراد_کی_موت
ہندوستان کی ریاست بہار کے مختلف علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے سے 14 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
(last modified 2026-08-12T13:15:23+00:00 )
Aug ۱۲, ۲۰۲۶ ۱۶:۴۵ Asia/Tehran
  • ہندوستان: بہار میں آسمانی بجلی کی زد میں آکر 14 افراد کی موت

ہندوستان کی ریاست بہار کے مختلف علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے سے 14 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

سحرنیوز/ہندوستان: پٹنہ سے موصولہ رپورٹ کے مطابق بہار کے بانکا، لکھی سرائے، نوادا، جموئی، گیا اور پٹنہ علاقوں میں آسمانی بجلی کی زد میں آ کر 14 افراد لقمۂ اجل بن گئے۔ بجلی گرنے کے ان واقعات کی وجہ سے متاثرہ علاقوں میں غم کا ماحول ہے۔

بجلی گرنے سے سب سے زیادہ اموات بانکا علاقے میں ہوئی ہیں، یہاں 5 افراد کی موت ہوئی ہے۔ مرنے والوں میں 4 خواتین شامل ہیں۔

لکھی سرائے علاقے میں تین اموات ہوئی ہیں۔ یہاں تین خواتین بجلی کی زد میں آکر ہلاک ہوگئیں۔  

باقی اموات نوادا، جموئی، گیا اور پٹنہ علاقوں میں ہوئی ہیں۔ بجلی گرنے کے ان واقعات میں کئی افراد جھلس کر زخمی بھی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو مختلف ہسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔ یہ تمام واقعات گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ہوئے ہیں۔ 

دریں اثنا بہار کے وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے ان ہلاکت خیز واقعات پر اپنے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور لواحقین کو 4-4 لاکھ روپے کی امدادی رقم دینے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں ریاستی حکومت متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

اس کے ساتھ ہی سمراٹ چودھری نے لوگوں سے خراب موسم میں خاص احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ موسم خراب ہونے پر لوگ غیر ضروری کام کے لئے گھر سے باہر نہ نکلیں۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel