ہندوستان: مراٹھواڑہ میں 8 ماہ کے دوران 653 کسانوں کی خودکشی
https://urdu.sahartv.ir/news/india-i457004-ہندوستان_مراٹھواڑہ_میں_8_ماہ_کے_دوران_653_کسانوں_کی_خودکشی
ہندوستان کے علاقے مراٹھواڑہ میں جنوری سے اگست تک کے 8 ماہ میں 653 کسانوں نے خودکشی کی ہے یعنی اوسطاً ہر روز تقریباً 3 کسانوں نے اپنی زندگی ختم کی۔
(last modified 2026-09-28T13:17:47+00:00 )
Sep ۲۸, ۲۰۲۶ ۱۶:۴۷ Asia/Tehran
  • ہندوستان: مراٹھواڑہ میں 8 ماہ کے دوران 653 کسانوں کی خودکشی

ہندوستان کے علاقے مراٹھواڑہ میں جنوری سے اگست تک کے 8 ماہ میں 653 کسانوں نے خودکشی کی ہے یعنی اوسطاً ہر روز تقریباً 3 کسانوں نے اپنی زندگی ختم کی۔

سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستانی میڈیا رپورٹ کے مطابق مراٹھواڑہ میں گزشتہ سال شدید بارش اور امسال خشک سالی جیسی صورت حال کے باعث کسان مالی بحران کا شکارہوگئے ہیں۔ خودکشی کرنے والوں میں بعض کسانوں نے پھانسی لگا کر جبکہ بعض نے کوئی زہریلی چیز کھا کر یہ انتہائی قدم اٹھایا۔

سب سے زیادہ 149 خودکشی کے واقعات بیڑ ضلع میں درج کئے گئے۔ اس کے بعد چھترپتی سنبھاجی نگر (اورنگ آباد) ضلع خودکشی کے 138 واقعات کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر رہا۔

دریاں اثنا ماہرِ نفسیات ڈاکٹر دیپک ڈونےکر نے کسانوں میں خودکشی کے واقعات روکنے کیلئے کاؤنسلنگ کو ضروری قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسانوں کی ذہنی کیفیت کو سمجھنے اور انہیں ضروری رہنمائی فراہم کرنے کیلئے محکمۂ صحت کو گاؤں کی سطح پر کاؤنسلنگ کیمپ منعقد کرنے چاہئیں۔ اس کے علاوہ چھوٹے اور محدود اراضی رکھنے والے کسانوں کیلئے ذہنی دباؤ سے نمٹنے کے سلسلے میں ضروری اقدامات کئے جانے چاہئیں۔ ان کے مطابق اس طرح مراٹھواڑہ میں کسانوں کی خودکشی کے واقعات میں کمی لانے میں مدد مل سکتی ہے۔

ہمیں فالو کریں:

Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok  whatsapp channel