Aug ۳۱, ۲۰۱۵ ۱۴:۵۴ Asia/Tehran
  • اسلامی جمہوریہ ایران کے ریڈیواورٹی وی کے ادارے کے سربراہ محمد سرافراز
    اسلامی جمہوریہ ایران کے ریڈیواورٹی وی کے ادارے کے سربراہ محمد سرافراز

آئی آرآئی بی کے سربراہ نے کہا ہے کہ جنگی علاقوں میں روانہ کئے جانے والے نامہ نگار، نرم جنگ کے سپاہی ہیں جومکمل جنگ محاذ پر بھی زخمی ہو رہے ہیں

اسلامی جمہوریہ ایران کے ریڈیو اورٹی وی کے ادارے کے سربراہ محمد سرافراز نے پیر کو ، شام میں زخمی ہونے والے ایرانی صحافی اورنامہ نگار سید محمد حسن حسینی کی عیادت کی اور ان کے پیشہ ورارنہ حوصلے اور جذبے کو سراہا۔

 انہوں نے کہا کہ سید محمد حسن حسینی انتہائی بلند جذبوں اورحوصلوں سے سرشار ہیں اور اس کے لئے وہ مبارکباد کے مسحق ہیں-

محمد سرافراز نے کہا کہ داعش اوراس جیسے دہشت گرد گروہ، کہ جن کی بعض طاقتوں اورصیہونیوں سے وابستگی سب پرواضح ہوچکی ہے،کا مقصد داخلی اورعلاقائی جنگ کرانا ہے- انہوں نے امید ظاہر کی کہ عنقریب تمام دہشت گرد گروہ نیست ونابود ہوجائیں گے-

واضح رہے شام کے دارالحکومت دمشق میں آئی آرآئی بی کے نامہ نگار اور صحافی سید محمد حسن حسینی، شامی فوج کی کاروائیوں کی رپورٹنگ کے لئے لاذقیہ کی پہاڑیوں پر گئے تھے جہاں مارٹر گولے کے ٹکڑے لگنے سے زخمی ہوگئے-

ٹیگس