Sep ۰۱, ۲۰۱۵ ۱۷:۰۱ Asia/Tehran
  • \
    \"عبداللہیان\" اور\"دی مستورا\"

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیرخارجہ نے اپنے دورہ لبنان کے موقع پرشام کے امورمیں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے سے ملاقات کی ہے

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق، حسین امیرعبداللہیان منگل کے روز بیروت پہنچے جہاں انہوں نے ایران کے سفارت خانے میں شام کے امورمیں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے خصوصی نمائندے اسٹیفن دی مستورا سے ملاقات کی اور شام سمیت مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

لبنان کے کئی اعلی عہدیداروں سے ملاقات بھی ان کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

 ایران کے نائب وزیر خارجہ، بدھ کے روز دمشق جائیں گے۔ واضح رہے کہ گذشتہ مہینے ایران نے شام کے بحران کے حل کے لئے، چار مرحلوں پر مشتمل ایک منصوبہ پیش کیا تھا جس پر عالمی برادری نے مثبت رد عمل ظاہر کیا ہے۔ اور اسی بنا پر ایران نے اس منصوبے کو نتیجہ خیز بنانے کے لیے کوششوں کا آغاز ہو گیا ہے۔

ٹیگس