Sep ۰۵, ۲۰۱۵ ۱۴:۱۱ Asia/Tehran
  • ایرانی نائب وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان
    ایرانی نائب وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیرخارجہ حسین امیرعبداللہیان نے ایران کے خلاف کویت کے الزام کو بے بنیاد قرار دیا ہے

ایرانی نائب وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان نے ہمارے نمائںدے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر کویت میں کوئی مسئلہ پایا جاتا ہے تو اس کا تہران سے کوئی تعلق نہیں ہے-

 انہوں نے کہا کہ ایران کے مطابق دونوں ملکوں کے اچھے تعلقات کے دشمن ان غیر تعمیری اقدامات میں ملوث ہیں- حسین امیر عبداللہیان نے کہا کہ تہران صرف علاقے اور دوست و برادر ملک کویت کی سیکورٹی کے بارے میں سوچتا ہے اور وہ توقع کرتا ہے کہ کویتی قیادت دانش مندانہ اقدام کرکے تخریبی اقدامات کا سد باب کرے گی- انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کویت کی سیکورٹی کو اپنی سیکورٹی سمجھتا ہے-

واضح رہے کہ حال ہی میں الجزیرہ ٹی وی نے دعوی کیا تھا کہ کویت نے ایرانی سفارت خانے کے دو اہلکاروں پراسلحہ و گولہ بارود کے ساتھ گرفتارکئے ایک گروہ کے ساتھ تعاون کا الزام لگایا ہے۔

ٹیگس