Sep ۰۷, ۲۰۱۵ ۱۷:۵۸ Asia/Tehran
  • صدر ہائنس فشر (فائل فوٹو)
    صدر ہائنس فشر (فائل فوٹو)

آسٹریا کے صدر ہائنس فشر تین روزہ سرکاری دورے پر پیر کی شام تہران پہنچ گئے۔

تہران پہنچنے پر ایران کے وزیر صنعت و تجارت محمد نعمت زادہ نے صدر ہائنس فشر اور ان کے ہمراہ آنے والے وفد کا ایئر پورٹ پر استقبال کیا۔

آسٹریا کے صدرہائنس فشر اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی کی دعوت پر ایران کا دورہ کر رہے ہیں۔ ان کے دورے کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانا ہے۔ وہ تہران میں اپنے قیام کے دوران صدر حسن روحانی کے علاوہ ایران کے دیگر اعلی رتبہ حکام سے بھی ملاقات کریں گے۔ وہ تاریخی شہر اصفہان کے علاوہ ایران کے ثقافتی اور سیاحتی مقامات  بھی دیکھنے جائيں گے۔ 

ٹیگس