Sep ۰۸, ۲۰۱۵ ۱۶:۲۴ Asia/Tehran
  • اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم
    اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے صنعا میں ایرانی سفارت خانہ بند کئے جانے کی خبر کی تردید کی ہے-

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے منگل کے دن فارس خبررساں ایجنسی کے ساتھ گفتگو کے دوران صنعا میں ایرانی سفارت خانے کے بند ہونے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی سفارت خانہ معمول کے مطابق کام کر رہا ہے اور یمن میں ایران کے سفیر سید حسین نیکنام سالانہ چھٹی پر ایران واپس آئے ہیں۔

مرضیہ افخم نے بعض عرب ذرائع ابلاغ کی ان خبروں کی بھی تردید کی جن میں دعوی کیا گیا ہے کہ یمن میں اسلامی جمہوریہ ایران کا سفارت خانہ یمنی گروہوں کے تھنک ٹینک اورآپریشنل روم کے طورپرکام کررہا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ یہ خبریں بالکل بے بنیاد اور جھوٹی ہیں اوران کا مقصد یمن میں تکفیری اور دہشت گرد گروہوں اورغیرملکی جارحین کے مقابلے میں یمنی عوام اور گروہوں کی چھ ماہ کی استقامت کی غلط تصویر پیش کرنا اوراس کی اہمیت کو گھٹانا ہے۔

 واضح رہے کہ سعودی عرب سے وابستہ بعض عرب ذرائع ابلاغ نے منگل کے دن یمن میں اسلامی جمہوریہ ایران کا سفارت خانہ بند ہونے اور اس ملک سے ایرانی سفیر کے واپس بلائے جانے کی خبر دی تھی۔

دوسری جانب یمن کی مستعفی حکومت کے وزیر خارجہ ریاض یاسین نے بھی سعودی عرب کے ٹی وی الاخباریہ کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران کہا کہ آئندہ چند گھنٹوں کے دوران ایران کے ساتھ یمن کے تعلقات منقطع ہونے کا اعلان ہو جائے گا۔

ٹیگس