Sep ۱۲, ۲۰۱۵ ۰۹:۴۴ Asia/Tehran
  • مسجد الحرام کےسانحے کے متاثرین
    مسجد الحرام کےسانحے کے متاثرین

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت صحت نے مسجد الحرام میں کرین گرنے کے سانحے میں زخمی ہونے والوں کے علاج کے لیے اپنی مکمل آمادگی کا اعلان کیا ہے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت صحت نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں مکہ مکرمہ میں کرین گرنے کے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔

 وزارت صحت نے اس بیان میں ماہر ڈاکٹروں کی ٹیمیں سعودی عرب بھیجنے پر بھی اپنی آمادگی ظاہر کی ہے۔ وزارت صحت کے بیان میں مزید آیا ہے کہ وہ اس واقعے میں پاکستان، ہندوستان اور انڈونیشیا سمیت دوسرے ممالک کے زخمیوں کا علاج ایران میں کرنے کے لئے تیار ہے اور اس سلسلے میں اسپتالوں کو ضروری انتظامات کی ہدایت کردی گئی ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب میں جمعہ کے دن مقامی وقت کے مطابق شام پانچ بجے طوفان آیا تھا جس کے باعث مسجد الحرام کے احاطے میں ایک کرین گر گئی تھی۔ کرین کے اس حادثے میں پاکستان، ہندوستان اور انڈونیشیا کے متعدد حجاج جاں بحق اور زخمی ہو گئے۔ اس واقعے میں ایک ایرانی حاجی جاں بحق جبکہ پچیس دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

ٹیگس