Sep ۱۳, ۲۰۱۵ ۲۱:۳۷ Asia/Tehran
  • بہروز کمال وندی، اسلامی جمہوریہ ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے ترجمان
    بہروز کمال وندی، اسلامی جمہوریہ ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے ترجمان

اسلامی جمہوریہ ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے ترجمان بہروز کمال وندی نے کہا ہے کہ یورینمی کی تلاش اور اس بارے میں تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ایران میں یورینیم نکالنے کا کام شروع ہو گا-

بہروز کمال وندی نے ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی کے اس بیان پر مبنی کہ "ایران میں بڑی مقدار میں یورینیم کا پتہ چلا ہے اور جلد ہی ریڈیو اییکٹو نکالنے کا کام شروع کر دیا جائے گا" برطانوی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے ردعمل میں کہا کہ علی اکبر صالحی کا بیان اس بات پر مبنی ہے کہ یورینیم کی تلاش کا کام جاری ہے اور اس سلسلے میں مثبت اشارے ملے ہیں نیز تحقیقات مکمل ہونے پر یورینیم نکالنے کا کام شروع کیا جائے گا-

کمال وندی نے اسنا خبر رساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فی الحال اس سلسلے میں اچھی پیش رفت ہو رہی ہے لیکن نتیجہ اخذ کرنے کے لئے پورے ایران میں ہوائی اور زمینی تحقیقات مکمل ہونے تک صبر کرنا چاہئے- قابل ذکر ہے کہ ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی نے حال ہی میں یورینیم کی دریافت کے بارے میں ایرانی کامیابی کے بارے میں کہا تھا کہ ایران کے ترسٹھ فی صد سے زیادہ علاقے میں یورینیم کی کانوں کی تلاش کا کام مکمل ہو چکا ہے اور باقی علاقے میں آئںدہ چار سال تک یورینیم کی تلاش کا کام مکمل ہو جائے گا-

ٹیگس