آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل تہران پہنچ گئے
Sep ۲۰, ۲۰۱۵ ۰۸:۳۷ Asia/Tehran
-
آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل یوکیا آمانو
آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل یوکیا آمانو ایران کے دورے پر دارالحکومت تہران پہنچ گئے ہیں۔
ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی، آئی اے ای اے، کے ڈائریکٹر جنرل یوکیا آمانو تہران پہنچ گئے ہیں اور اس سلسلے میں آئی اے ای اے نے ایک بیان بھی جاری کیا ہے-اس بیان میں کہا گیا ہے کہ یوکیا آمانو کا دورہ تہران ایران اور آئی اے ای اے کے درمیان ہونے والے معاہدے کے دائرے میں ایران اور ایجنسی کے درمیان تعاون پر مرکوز ہے۔ ہفتے کے روز جاری ہونے والے اس بیان میں کہا گیا ہے کہ روڈ میپ معاہدہ ایران کے ایٹمی معاملے کے بارے میں ماضی اور حال کے مسائل کی شفافیت اور وضاحت سے متعلق ہے-
ادھر پارلیمانی امور میں ایران کے نائب وزیر خارجہ حسن قشقاوی نے مشترکہ جامع ایکشن پلان کا جائزہ لینے والے خصوصی کمیشن کے اتوار کو ہونے والے اجلاس میں یوکیا آمانو کی شرکت کو ممکن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ خصوصی کمیشن کی درخواست پر وزارت خارجہ اس معاملے کا جائزہ لے رہی ہے- حسن قشقاوی نے کہا کہ اگر ضروری ہم آہنگی انجام پاگئی تو ہوسکتا ہے کہ مشترکہ جامع ایکشن پلان کے خصوصی کمیشن کے اجلاس میں اتوار کی شام کو یوکیا آمانو شرکت کرسکیں-