Sep ۲۰, ۲۰۱۵ ۱۱:۲۶ Asia/Tehran
  • مسجدالاقصی کے سلسلے میں صیہونی حکومت کا رویہ توہین آمیز ہے: ڈاکٹرلاریجانی
    مسجدالاقصی کے سلسلے میں صیہونی حکومت کا رویہ توہین آمیز ہے: ڈاکٹرلاریجانی

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے کہا ہے کہ مسجدالاقصی کے سلسلے میں صیہونی حکومت کا رویہ توہین آمیز ہے -

اطلاعات کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے اتوار کو پارلیمنٹ کے کھلے اجلاس کے موقع پر تقریر کرتے ہوئے کہا کہ افسوس کہ صیہونی حکومت کے ہاتھوں مسجد الاقصی کی بے حرمتی کے سلسلے میں عالم اسلام پر عمدی یا غیر عمدی غفلت چھائی ہوئی ہے- انہوں نے مسجدالاقصی پر صیہونی حکومت کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے بین الاقوامی اداروں اور اسلامی تعاون تنظیم، او آئی سی، سے اس مسئلے کو سنجیدگی سے لینے اور مظلوم ملت فلسطین کی حمایت کئے جانے کا مطالبہ کیا-
ڈاکٹر علی لاریجانی نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ مسجدالاقصی کے سلسلے میں صیہونی حکومت کا رویہ توہین آمیز ہے کہا کہ علاقے کے پر آشوب حالات صیہونی حکومت کے ہاتھوں ناجائز فائدہ اٹھائے جانے اور مسلمانوں کے قبلہ اول کی بے حرمتی کا سبب بنے ہیں- انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے قبلہ اول کے اندر صیہونی حکومت کے گستاخ اور ظالم فوجیوں کی موجودگی اور مسلمانوں کو عبادت سے محروم کیا جانا تمام مسلمانوں کی توہین ہے-
واضح رہے کہ صیہونی حکومت کے فوجی گزشتہ ہفتے سے تقریبا" ہر روز مسجدالاقصی پر حملے کر رہے ہیں ۔صیہونی فوجی نمازیوں کے ساتھ ہونے والی جھڑپ میں آنسو گیس کے گولوں، فائر کریکر اور جنگی کارتوسوں کا استعمال کرتے ہیں جس کے نتیجے میں دسیوں فلسطینی زخمی ہوجاتے ہیں-
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے مکہ مکرمہ میں ہونے والے افسوسناک کرین حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سعودی حکومت کو اس حادثے کے سلسلے میں جوابدہ ہونا چاہئے۔

ٹیگس