اقوام متحدہ: ایران میں افغان پناہ گزینوں کی شرح خواندگی میں اضافہ ہوا ہے
Sep ۲۱, ۲۰۱۵ ۱۳:۰۶ Asia/Tehran
-
اقوام متحدہ: ایران میں افغان پناہ گزینوں کی شرح خواندگی میں اضافہ ہوا ہے
اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ ایران میں مقیم افغاں پناہ گزینوں کی شرح خواندگی چھے فیصد سے بڑھ کر ساٹھ فی صد ہوگئی ہے۔
جام جم ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق ایران میں افغان پناہ گزینوں کی شرح خواندگی میں ساٹھ فی صدتک پہنچ گئی ہے۔ اس ویب سائیٹ نے لکھا ہے کہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ایران میں افغان مہاجرین میں شرح خواندگی میں اضافہ ہواہے ۔حال ہی میں اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے پناہ گزیناں کے نمائندے 'سیوان کا دانا پالا' نے کہا تھا کہ ایران میں افغاں پناہ گزینوں کی شرح خواندگی چھے فیصد سے بڑھ کر ساٹھ فیصد تک پنہچ گئی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق افغاں پناہ گزینوں میں شرح خواندگی میں ساٹھ فیصد اضافہ یہ ظاہر کرتا ہے کہ ایران نے افغاں پناہ گزینوں کے لئے تعلیم کی مناسب سہولتیں فراہم کی ہیں۔
ایران میں غیرقانونی پناہ گزینوں کے لئے بھی تعیلم کی سہولتیں مہیا ہیں جس کے زیراثرشرح خواندگی میں مزید اضافے کی توقع کی جاسکتی ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ ایران کے نئے تعلیمی سال میں جو تئیس ستمبر سے شروع ہوگا تقریبا ایک لاکھ سے دیڑھ لاکھ افغاں بچے جو غیر قانونی مہاجرین ہیں اسکولوں میں پڑھائی شروع کریں گے اور اس کے نتیجے میں پناہ گزینوں میں شرح خواندگی ساٹھ فیصد سے بھی زیادہ ہوجائے گی۔