ایران کے وزیر خارجہ نیویارک کے لئے روانہ
Sep ۲۲, ۲۰۱۵ ۱۷:۴۳ Asia/Tehran
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ ایٹمی مذاکراتی ٹیم کے ہمراہ نیویارک روانہ ہوگئے-
اسنا کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف مشترکہ جامع ایکشن پلان پر عملدر آمد کے آغاز کے لئے ضروری ہم آہنگی عمل میں لائے جانے اور اس سے متعلق تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لینے کی غرض سے ایٹمی مذاکراتی ٹیم کے ہمراہ نیویارک روانہ ہوگئے- اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ستّرویں سربراہی اجلاس کے موقع پر ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان مذاکرات ہوں گے-یہ مذاکرات سیاسی ماہرین اور نائب وزرائے خارجہ کی سطح پر ہوں گے- روسی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق پیر اٹھائیس ستمبر کو ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے وزرائے خارجہ بھی آپس میں ملاقات کریں گے اور اس سے پہلے نائب وزرائے خارجہ مشترکہ جامع ایکشن پلان پر عملدر آمد کے لئے ضروری امکانات و وسائل کی فراہمی کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے- اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف بھی مشترکہ جامع ایکشن پلان کے دائرے میں امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے ساتھ مذاکرات کریں گے-