Sep ۲۴, ۲۰۱۵ ۰۸:۳۴ Asia/Tehran
  • بحران شام کے بارے میں امریکی وزیر خارجہ کا بیان حقائق کے منافی ہے۔ ایران
    بحران شام کے بارے میں امریکی وزیر خارجہ کا بیان حقائق کے منافی ہے۔ ایران

ایران کی وزارت خارجہ نے بحران شام کے بارے میں امریکی وزیر خارجہ کے بیان کو حقائق کے منافی قرار دیکر مسترد کردیا ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم کا کہنا تھا کہ امریکی وزیرخارجہ کی جانب سے ایران اور روس کو بحران شام کے حل میں مثبت کردار ادا کرنے کی دعوت دینا رائے عامہ کو گمراہ کرنے کی کوشش ہے۔
مرضیہ افخم نے کہا کہ ایران شروع ہی سے اس بات پر زور دیتا آیا ہے کہ بحران شام کو قومی ڈائیلاگ کے ذریعے سیاسی بنیادوں پر حل کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ شام کے حالات جس ڈگر پر جارہے ہیں اس نے ایران کی اس پالیسیی کی سچائی کو ثابت کردیا ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ واضح نہیں ہے کہ امریکی وزیر خارجہ کا بیان ان کی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے یا بحران شام کے حقیقت پسندانہ حل میں مدد کی درخواست ہے۔
مرضیہ افخم یہ بات زور دیکر کہی کہ "اسلامی جمہوریہ ایران سمجھتا ہے کہ بحران شام کا وہی حل نتیجہ خیز ہوسکتا جو حقائق پر مبنی ہو اور اس میں شامی عوام کی رائے کا احترام اور انہیں مرکزی کردار دیا گیا ہو۔"
ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادی ہمیشہ بحران شام کے سیاسی حل کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرتے رہے ہیں- انہوں نے کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک اگر ماضی کی غلط پالیسیوں کو ترک کردیں تو اس سے بحران شام کے پرامن میں مدد مل سکتی ہے۔
مرضیہ افخم نے شامی عوام کی مشکلات اور پناہگزینوں کے مسائل کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ " تکفیری دہشت گرد گروہوں کے خلاف ٹھوس اقدامات کی منصوبہ بندی کیے بغیر بحران شام کو حل کرنے کوئی بھی منصوبہ کامیاب نہیں ہوسکتا۔

ٹیگس