Sep ۲۶, ۲۰۱۵ ۱۳:۰۰ Asia/Tehran
  • آئی اے ای اے کے ساتھ تعاون ایران کے قومی مفادات میں ہے، صالحی
    آئی اے ای اے کے ساتھ تعاون ایران کے قومی مفادات میں ہے، صالحی

ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی نے کہا ہے کہ آئی اے ای اے کے ساتھ تعاون ایران کے قومی مفادات میں ہے۔

ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی نے ہفتے کے روز ارنا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی اے ای اے کے سربراہ یوکیا امانو کے حالیہ دورہ تہران کے بارے میں کہا ہے کہ ایران اور ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی نے گذشتہ تیرہ جولائی کو ویانا میں ایک مفاہمتی نوٹ پر دستخط کئے تھے جس کی بنیاد پر آئی اے ای اے کے سربراہ کو تہران کا دورہ کرنے کی دعوت دی گئی۔
ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ نے تاکید کے ساتھ کہا کہ جوہری مسئلے میں جو اقدامات عمل میں لائے جا رہے ہیں وہ ایران کے اقتدار اور قومی مفادات کے دائرے میں ہیں اور یہ بات خوشی کی ہے کہ اب تک کئی اہم اقدامات عمل میں لائے جا چکے ہیں۔
واضح رہے کہ آئی اے ای اے کے سربراہ یوکیا امانو نے بیس سمتبر کو ایران کا ایک روزہ دورہ کیا تھا جس میں انھوں نے ایران کے صدر، وزیر خارجہ اور ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ سے ملاقات کے علاوہ ایران کی مجلس شورائے اسلامی میں ایٹمی معاہدے سے متعلق تشکیل پانے والے کمیشن کے اجلاس میں شرکت کی تھی۔

ٹیگس