Sep ۲۶, ۲۰۱۵ ۱۶:۲۷ Asia/Tehran
  • اسلامی ملکوں سے ایران کا اظہار ہمدردی
    اسلامی ملکوں سے ایران کا اظہار ہمدردی

ایران کے وزیر خارجہ نے محمد جواد ظریف نے ان ملکوں کے وزرائے خارجہ کو تعیزیتی پیغامات ارسال کئے ہیں جن کے شہری سانحہ منی میں جاں بحق ہوئے ہیں۔

وزارت خارجہ کے پریس ڈیپارٹمنٹ کے مطابق وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے اسلامی ملکوں کے وزرائے خارجہ کے نام اپنے پیغام میں مرنے والوں کے لواحقین اور زخمیوں سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے تعزینی پیغام میں اس امید کا اظہار کیا ہے کہ سعودی حکام اپنے اوپر عائد سنگین ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے حج کے بہتر سے بہتر انتظام کے لئے تمام اسلامی ملکوں کے تجربات، تعاون اور مشوروں سے استفادے کا راستہ ہموار کریں گے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں اس بات پر افسوس کا اظہار کیا ہے کہ اس سال حج کے دوران پیش آنے والا یہ دوسرا سانحہ ہے اور اس پر پوری امت مسلمہ عزادار ہے۔

قابل ذکر ہےکہ رمی جمرات کے موقع پر منی میں پیش آنے والے سانحے میں اب تک دوہزار کے قریب حاجی جاں بحق ہوچکے ہیں جن میں ایک سوچھتیس ایرانی، پچاسی اردنی ، چودہ ہندوستانی اور گیارہ پاکستانی بھی شامل ہیں۔

ٹیگس