ایران کے صدر اپنا دورہ نیویارک ادھورا چھوڑ کر تہران واپس پہنچ رہے ہیں
Sep ۲۸, ۲۰۱۵ ۰۷:۴۹ Asia/Tehran
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی، منی میں جاں بحق ہونے والے ایرانی حجاج کی تدفین میں شرکت کے لئے نیویارک سے واپس تہران پہنچ رہے ہیں۔
صدر مملکت کے پریس دفتر نے اتوار کی رات اس خبر کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر مملکت کو نیویارک پہنچنے پر جیسے ہی منی کے حادثے کی اطلاع ملی تو انھوں نے منی کے سانحے میں جاں بحق و زخمی ہونے والے ایرانی حجاج کرام کی صورت حال پر خصوصی توجہ دی اور اس حوالے سے وہ، ایران کے اعلی نیز متعلقہ حکام سے رابطہ کرتے رہے اور مسلسل صورت حال معلوم کرتے رہے۔صدر مملکت کے پریس دفتر کے انچارج نے اعلان کیا ہے کہ سعودی حکام کی خلاف ورزیوں اور ٹال مٹول والے رویے کے باوجود انجام پانے والی کوششوں سے، جاں بحق ہونے والے ایرانیوں کی وطن منتقلی کا پہلا مرحلہ منگل کے روز انجام پا ئے گا اور اسی بنا پر صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نیویارک میں اپنے بعض پروگرام منسوخ کرکے پیر کی شام نیویارک سے واپس روانہ ہو جائیں گے۔