Sep ۳۰, ۲۰۱۵ ۱۵:۴۷ Asia/Tehran
  • ایران کے وزیر خارجہ، محمد جواد ظریف
    ایران کے وزیر خارجہ، محمد جواد ظریف

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سربراہی اجلاس کے موقع پر یونان ، مقدونیہ اور اسلووینیہ کے وزرا خارجہ سے ملاقات کی۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سربراہی اجلاس کے موقع پر یونان ، مقدونیہ اور اسلووینیہ کے وزرا خارجہ سے ملاقات کی۔

محمد جواد ظریف نے یونان کے وزیر خارجہ سے ملاقات میں دوطرقہ تعلقات میں توسیع لانے کی راہوں کا جائزہ لیا اور شام کے بحران پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ شام کے بحران کو حل کرنے کے لئے پہلا قدم دہشتگردی سے مقابلہ اور اسکی جڑوں کو کاٹنا ہے۔ یونان کے وزیر خارجہ نیکولس کوتزیاس نے سانحہ منی میں متاثر ہونے والے افراد کے اھل خانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اس سانحے پر ایرانی وزیر خارجہ کو تعزیت پیش کی۔

مقدونیہ کے وزیر خارجہ نیکولا پاپوسکی نے محمد جواد ظریف کے ساتھ ملاقات میں شام کے بحران، شامی پناہ گزینوں اور شام میں جنگ ختم کروانے نیز امن قائم کرنے میں تعاون کے سلسلے میں گفتگو کی۔ اس ملاقات کے دوران شام کے بحران کو سیاسی طریقے سے حل کرنے کے سلسلے میں اسلامی جمہوریہ ایران کی تجویز کا بھی جائزہ لیا گیا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے اسلووینیہ کے وزیر خارجہ سے ملاقات میں تہران میں اس ملک کے سفارتخانے کے دوبارہ کھولے جانے کا خیرمقدم کیا۔ اسلووینی وزیر خارجہ نے سانحہ منی پر جس میں اسلووینہ میں سابق ایرانی سفیر آقای پور سمیت ہزاروں حجاج کرام  جاں بحق ہوئے ہیں اپنے ایرانی ہم منصب کو تعزیت پیش کی۔

واضح رہے کہ منگل کی شام کو اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے برطانیہ، ناروے اور پولینڈ کے وزرا خارجہ سے ملاقات کی۔ ان ملاقاتوں میں محمد جواد ظریف نے برطانیہ، ناروے اور پولینڈ کے وزرا خارجہ کو سانحہ منی کے اس سانحے کے المناک پہلووں اس میں ہزاروں انسانوں کی جانوں کے ضیاع بالخصوص اپنے ایرانی ہموطنوں کے درد و رنج کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔

 ایران برطانیہ، پولینڈ اور ناروے کے وزرا خارجہ نے علاقائی اور عالمی مسائل بالخصوص شام کےبحران پر تبادلہ خیال کیا۔ اس ملاقات میں برطانوی وزیر خارجہ نے ایرانی وزیر خارجہ کو برطانیہ کے دورے کی دعوت دی۔

ٹیگس