تہران میں بین الاقوامی صنعتی نمائش کا افتتاح
Oct ۰۵, ۲۰۱۵ ۱۱:۴۸ Asia/Tehran
اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں پیر کو پندرہویں بین الاقوامی صنعتی نمائش کا افتتاح ہوا ہے-
ہمارے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق یہ نمائش مشرق وسطی میں صنعت سے متعلق سب سے بڑی بین الاقوامی نمائش ہے- اس نمائش میں اسلامی جمہوریہ ایران سمیت دنیا کے انیس ملکوں کی کمپنیاں شریک ہیں-اس نمائش میں اس سال دنیا کے مختلف ملکوں منجملہ یورپی ملکوں نے بھرپور طریقے سے شرکت کی ہے- جرمنی، چھے سال کے بعد اس بین الاقوامی صنعتی نمائش میں حصہ لے رہا ہے جبکہ امریکی کمپنیاں بھی اپنے طور پر اس نمائش میں شرکت کر رہی ہیں- جرمنی کے وزیر اقتصاد اور ترکی کے نائب وزیر اقتصاد بھی اعلی اقتصای اور تجارتی وفد کے ہمراہ اس نمائش میں شرکت کریں گے-
تہران میں پندرہویں بین الاقوامی صنعت کی نمائش میں چار سو ستہتر ملکی اور انیس ملکوں کی تین سو پندرہ سے زیادہ غیر ملکی کمپنیاں شرکت کر رہی ہیں- اس نمائش میں اٹلی، فرانس، امریکہ، ترکی، جاپان، ہندوستان، برطانیہ، سوئیڈن، رومانیہ، آئرلینڈ، ملیشیا، جرمنی، اسپین، جنوبی کوریا، چین ، متحدہ عرب امارات، پولینڈ اور ہالینڈ کی کمپنیاں شریک ہیں-