Oct ۰۶, ۲۰۱۵ ۰۷:۲۰ Asia/Tehran
  • اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف
    اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ نیویارک میں مختلف ملکوں کے حکام کے ساتھ ہونے والے مذاکرات، مثبت پہلو کے حامل رہے ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے دورہ نیویارک کے اختتام پر پیر کے روز، نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ستّرویں اجلاس کے موقع پر نیویارک میں مختلف بین الاقوامی اداروں اور مختلف ملکوں کے اعلی حکام کو اسلامی جمہوریہ ایران کے نظریات و موقف سے آگاہ کیا۔

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ دورہ نیویارک میں مختلف ممالک کے اعلی حکام سے ہونے والی ملاقاتیں مفید واقع ہوئیں اور ان ملاقاتوں میں مختلف مسائل پر گفتگو ہوئی۔

 اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا کہ انھوں نے مختلف اداروں اور مختلف ممالک کے حکام سے سانحہ منٰی کے بارے میں بھی گفتگو کی اور ویانا ایٹمی معاہدے پر عمل درآمد کے طریقوں کا بھی جائزہ لیا۔

انھوں نے کہا کہ علاقے کے مختلف مسائل منجملہ یمن اور شام کے مسائل بھی گفتگو کے موضوعات میں شامل رہے اور اس بات پر تاکید کی گئی کہ علاقے کے مختلف مسائل کو صرف سیاسی طریقوں سے ہی حل کیا جاسکتا ہے۔

ٹیگس