Oct ۱۱, ۲۰۱۵ ۰۸:۵۸ Asia/Tehran
  • ایران کے ادارہ حج و زیارات کے سربراہ سعید اوحدی
    ایران کے ادارہ حج و زیارات کے سربراہ سعید اوحدی

ایران کے ادارہ حج و زیارات کے سربراہ نے کہا ہے کہ سانحہ منٰی میں شہید ہونے والے تین سو ستتر حاجیوں کے جنازے اب تک مل چکے ہیں لیکن پینسٹھ حاجیوں کا اب بھی کچھ پتہ نہیں چل سکا ہے۔

     ایران کے ادارہ حج و زیارت کے سربراہ سعید اوحدی نے سنیچر کی رات اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ جدہ اور مکہ کے دو مردہ خانوں میں تلاش کا کام جاری ہے، بتایا ہے کہ سعودی حکام نے سنیچر کو دو مزید حاجیوں کے جنازے ہمارے حوالے کئے ہیں-


سعید اوحدی نے کہا کہ سعودی حکام نے سنیچر کو ایک مردہ خانے سے  ملنے والے کچھ شہداء کے سامان اور تصویریں ہمیں دی ہیں جن کا جائزہ لیا جا رہا ہے- انھوں نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ جمعے کو سعودیوں نے ضروری تعاون نہیں کیا، کہا کہ اسی بنا پر جن شہداء کے جنازے جمعہ کو ایران پہنچنے والے تھے، نہیں پہنچ سکے اور ان جنازوں کے پہنچنے کے صحیح وقت کا اعلان اتوار کو کیا جائے گا-

درایں اثنا ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا ہے کہ لبنان میں ایران کے سابق سفیر غضنفر رکن آبادی کے بارے میں اب تک کوئی نئی اطلاع نہیں ملی ہے- انھوں نے کہا کہ غضنفررکن آبادی اب بھی سانحہ منٰی میں لاپتہ افراد کی فہرست میں ہیں-

واضح رہے کہ منٰی میں رمی جمرات کے موقع پر ازدحام اور سعودی حکام اور اہلکاروں کے غیر ذمہ دارانہ رویے کے باعث چارسو پینسٹھ ایرانی حاجیوں سمیت ہزاروں حاجی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے-

ٹیگس