Oct ۱۳, ۲۰۱۵ ۰۷:۳۹ Asia/Tehran
  • منی سانحے کے مزید ستّاسی شہداء کی لاشیں ایران منتقل
    منی سانحے کے مزید ستّاسی شہداء کی لاشیں ایران منتقل

منی میں رونما ہونے والے سانحے کے مزید ستّاسی ایرانی شہداء کی لاشیں چار روز کی تاخیر کے بعد ایران منتقل کردی گئیں۔

منی کے سانحے میں شہید ہونے والے حجاج کرام کی ستّاسی دیگر لاشوں کا حامل ایرانی طیارہ پیر اور منگل کی رات بارہ بج کر پینتالیس منٹ پر تہران کے مہر آباد ایر پورٹ پر اترا۔


اس طیارے کو جمعہ کے روز تہران پہنچنا تھا مگر ایران کے ادارہ حج و زیارت کے سربراہ کے بقول لاشوں کی شناخت کا عمل سست ہونے کی بناء پر ایرانی شہدا کو تہران منتقل کئے جانے کا چوتھا مرحلہ، تاخیر کے ساتھ انجام پایا۔

ایران کے ادارہ حج و زیارت کے سربراہ سعید اوحدی کا کہنا ہے کہ دیگر ملکوں کے مطالبات اور منی کے سانحے میں شہید ہونے والے مختلف ملکوں کے حجاج کے اہل خانہ کی جانب سے، کئے جانے والے مطالبات نیز انجام پانے والی کوششوں کی بناء پر متعلقہ سعودی حکام کی جانب سے مزید حساسیت کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے اور اسی بناء پر ایرانی شہدا کو منتقل کئے جانے کا چوتھا مرحلہ تاخیر کے ساتھ انجام پایا۔

واضح رہے کہ اب تک تین سو ننانوے ایرانی شہدا کی لاشیں ایران منتقل کی جا چکی ہیں جبکہ پینسٹھ دیگر ایرانی حجاج کرام کا ابھی تک کچھ پتہ نہیں ہے۔

ٹیگس