Oct ۱۶, ۲۰۱۵ ۱۵:۴۱ Asia/Tehran
  • امریکی سازشوں کو ناکام بنانے پر تاکید
    امریکی سازشوں کو ناکام بنانے پر تاکید

تہران کے خطیب جمعہ نے امریکی سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے موثر اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

تہران کے خطیب جمعہ آیت اللہ احمد جنتی نے نماز جمعہ کے خطبات میں کہا ہے کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ ایٹمی سمجھوتے پر عملدرآمد کے دوران امریکہ کی ممکنہ سازشوں کے مقابلے میں جوابی اقدامات انجام دے۔انہوں نے آئین کی نگہبان کونسل میں ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے درمیان طے پانے والے ایٹمی سمجھوتے سے متعلق بل کی منظوری کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو اس سمجھوتے پر عملدرآمد کرتے وقت قومی سلامتی کونسل کی سفارشات کا پورا پورا خیال رکھنا ہوگا۔

تہران کے خطیب جمعہ آیت اللہ احمد جنتی نے یورپی ملکوں کی وعدہ خلافیوں کی یاد دھانی کراتے ہوئے کہا کہ پابندیوں کا خاتمہ ہی ایٹمی سمجھوتے کی بنیاد ہے اور حکومت کو چاہیے کہ وہ سختی اور اعتدال کے ساتھ ایٹمی سمجھوتے پر علمدرآمد کرے اور فریق مقابل کو اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی سے بھاگنے نہ دے۔


تہران کے خطیب جمعہ نے اس سال حج کے دوران رونما ہونے والے سانحے کی تحقیقات کرائے جانے کی ضرورت زور دیتے ہوئے کہا کہ سعودی حکمرانوں کی بدانتظامی کے نتیجے میں اس سال عید الضحی کے موقع پر اس قدر افسوسناک واقعہ پیش آیا ۔آیت اللہ احمد جنتی نے سعودی حکومت کے لئے رہبر انقلاب اسلامی کے انتباہ کا حوالہ دیتے ہوئے حکومت ایران اور عدلیہ پر زور دیا کہ وہ سانحہ منی کی تحقیقات کی غرض سے اسلامی ملکوں پر مشتمل ایک کمیٹی کے قیام کوشش جاری رکھے۔


تہران کے خطیب جمعہ نے یمن پر سعودی عرب کی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی جانب سے سعودی عرب کی حمایت بھی یمن پر حملوں کا ایک سبب بنی ہوئی ہے۔


آیت اللہ جنتی نے محرم الحرام کی آمد اور حضرت امام حسین علیہ السلام کے ایام شہادت کی مناسب سے تعزیت پش کرتے ہوئے کہا کہ محرم کے دوران ولایت فقیہ اور ابتدائے اسلام سے آج تک دشمن پر کامیابی کے فلسفے پر کھل روشنی ڈالی جانا چاہیے۔


ٹیگس