Oct ۱۸, ۲۰۱۵ ۱۷:۲۷ Asia/Tehran
  • جرمن وزیر خارجہ کی ایران کے اسپیکر سے ملاقات
    جرمن وزیر خارجہ کی ایران کے اسپیکر سے ملاقات

ایران اور جرمنی نے باہمی روابط میں فروغ کے ساتھ ہی علاقائی اور بین الاقوامی مسائل میں تعاون جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

جرمنی کے وزیر خارجہ فرینک والٹر اشٹائن مائر نے اتوار کو تہران میں اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی سے ملاقات کی ۔

اس ملاقات میں ایران اور جرمنی کے دوجانبہ روابط اور علاقائی اور بین الاقوامی مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے اس ملاقات میں کہا کہ ایٹمی معاملے کے حل میں جرمنی کی کوششیں باہمی روابط کے فروغ میں موثر واقع ہوں گی۔ انھوں نے جامع ایٹمی سمجھوتے کے بعد ایران اور جرمنی کے درمیان ہونے والے سمجھوتوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ایران، سیاسی ، اقتصادی اور علمی میدانوں میں جرمنی کے ساتھ تعاون کا خواہشمند ہے۔

جرمنی کے وزیر خارجہ فرینک والٹر اشٹائن مائر نے اس ملاقات میں کہا کہ ایران اور جرمنی کے درمیان باہمی تعاون کے جو مواقع ضائع ہوگئے ہیں ان کی جلد از جلد تلافی کی کوشش کرنی چاہئے ۔ انھوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کو باہمی روابط میں زیادہ سے زیادہ فروغ کی کوشش کرنی چاہئے۔

ٹیگس