ویانا میں ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کا مشترکہ اجلاس
ویانا میں پیر کے روز ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ایک مشترکہ اجلاس تشکیل پا رہا ہے۔
ویانا میں ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان تشکیل پانے والے اجلاس میں ایران کی جانب سے نائب وزرائے خارجہ سید عباس عراقچی اور مجید تخت روانچی نیز ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے ترجمان بہروز کمالوندی شرکت کررہے ہیں
اجلاس کے اختتام پر ایران کے اعلی جوہری مذاکرات کار اور نائب وزیر خارجہ سید عباس عراقچی ایک پریس کانفرنس بھی کریں گے
ویانا میں ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان یہ اجلاس ایک ایسے وقت میں انجام پا رہا ہے جب امریکہ اور یورپی یونین کی جانب سے ایران کے خلاف پابندیاں ختم کر دیئے جانے کا اعلان کیا گیا ہے.
امریکی صدر بارک اوباما نے مشترکہ جامع ایکشن پلان کی بنیاد پر اپنی حکومت کو ایٹمی معاہدے پر عمل درآمد کے لئے، ایران کے خلاف پابندیوں کا عمل روکنے کے لئے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں جبکہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ فیڈریکا موگرینی کی جانب سے بھی ایٹمی معاہدے پر عمل درآمد کے حوالے سے مشترکہ بیان جاری کیا گیا ہے۔