Oct ۲۱, ۲۰۱۵ ۱۰:۵۵ Asia/Tehran
  • عالمی صلاحیت کے اصول سے غلط فائدہ اٹھانا قابل قبول نہیں ہے: غلام حسین دہقانی
    عالمی صلاحیت کے اصول سے غلط فائدہ اٹھانا قابل قبول نہیں ہے: غلام حسین دہقانی

اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب مستقل نمائندے غلام حسین دہقانی نے عالمی تنظیم کی قانونی امور کی کمیٹی میں عالمی عدالتی اختیار کے موضوع کے بارے میں ناوابستہ ممالک کے موقف کی وضاحت کی ہے۔

نیویارک سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق غلام حسین دہقانی نے کہا کہ ہر قسم کی عدالتی کارروائی کے موقع پر اقوام متحدہ کے منشور خاص طور پر حکومتوں کی حاکمیت کی برابری، ملکوں کے داخلی امور میں عدم مداخلت اور سیاسی خودمختاری کے اصول پر توجہ دینا انتہائی ضروری ہے تاکہ بعض ملکوں کی داخلی عدالتیں، حکومتوں کے سربراہوں، سفارت کاروں اور اعلی ترین حکام کے عدالتی تحفظ سے غلط فائدہ نہ اٹھائیں۔

غلام حسین دہقانی نے کہا کہ ناوابستہ تحریک کے رکن ملکوں کے سرکاری حکام اور عہدیداروں کے خلاف بعض اوقات عالمی عدالتی اختیار سے غلط فائدہ اٹھانا اس تحریک کے رکن ملکوں کی تشویش کا باعث بنا ہے اور یہ تحریک اس معاملے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لینے کے لیے مذاکرات کو جاری رکھنے کا خیرمقدم کرتی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ناوابستہ تحریک کے رکن ممالک اقوام متحدہ کی قانونی امور سے متعلق چھٹی کمیٹی میں متعلقہ ورکنگ گروپ میں بھرپور طریقے سے شرکت کریں گے۔

ٹیگس