Nov ۰۱, ۲۰۱۵ ۱۹:۳۰ Asia/Tehran
  • آل سعود کا زوال قریب ہے،جنرل پوردستان
    آل سعود کا زوال قریب ہے،جنرل پوردستان

اسلامی جمہوریہ ایران کی بری فوج کے سربراہ جنرل احمد رضا پوردستان نے کہا ہے کہ علاقے کی صورتحال نے آل سعود حکومت کی بنیادوں کو کمزور کر دیا ہے۔

ایران کی بری فوج کے کمانڈر جنرل پوردستان نے سانحہ منیٰ میں شہید ہونے والے ایک فوجی افسر ابراہیم مولوی کے اہل خانہ سے ملاقات میں کہا کہ یہ تلخ سانحہ اور منیٰ میں ہزاروں حاجیوں کی شہادت آل سعود حکومت کی نااہلی اور بدانتظامی کو ثابت کرتی ہے۔


انہوں نے کہا کہ حج میں رونما ہونے والے اس سال کےحادثات اور علاقے کی صورتحال نے آل سعود حکومت کی بنیادوں کو پہلے سے زیادہ کمزور اور اس کو تباہی کے قریب کردیا ہے۔

ٹیگس