جامع مشترکہ ایکشن پلان سے متعلق علی اکبر صالحی کا بیان
Nov ۰۲, ۲۰۱۵ ۱۸:۰۹ Asia/Tehran
ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ نے کہا ہے جامع مشترکہ ایکشن پلان کے تحت ایران کی جانب سے فنی لحاظ سے معاہدوں پر عمل کرنے کے لئے تمہیدی مراحل مکمل ہوچکے ہیں-
علی اکبر صالحی نے جو جاپان کے دورے پرہیں جاپان کی نیوزایجنسی کیوڈو سے گفتگو میں اس سوال کے جواب میں کہ ایران نے ایٹمی معاہدے پرعمل درآمد کے لئے سینٹریفیوج مشینوں کی تعداد کم کرنا شروع کردی ہے یا نہیں کہا کہ اس کام کے تمہیدی مراحل مکمل ہوچکے ہیں -انہوں نے کہاکہ ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے درمیان ہونےوالے اتفاق رائے کے مطابق سینٹریفیوج مشینوں کی تعداد میں کمی پہلا قدم ہے -
علی اکبرصالحی نے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ ایٹمی معاہدے کی تمام دفعات پرعمل درآمد کرنے میں وقت لگے گا -