Nov ۰۴, ۲۰۱۵ ۱۳:۳۵ Asia/Tehran
  • ایران جامع مشترکہ ایکش پلان پر عملدر آمد کے لئے ضروری ضمانت حاصل کرے گا
    ایران جامع مشترکہ ایکش پلان پر عملدر آمد کے لئے ضروری ضمانت حاصل کرے گا

ایران کے ایٹمی توانائی کے ادار ے کے نائب سربراہ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران جامع مشترکہ ایکشن پلان پر عمل درآمد کے لئے فریق مقابل سے ضروری ضمانت حاصل کرے گا-

ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے کے نائب سربراہ بہروز کمالوندی نے ہمارے نمائندے سے گفتگوکے دوران کہا کہ جامع مشترکہ ایکشن پلان پر عمل درآمد سے پہلے پانچ جمع ایک گروپ سے ضروری ضمانت حاصل کی جائے گی انہوں نے کہا کہ اس پروگرام پر عملدرآمد پر گہری نظر رکھی جائے گی -

بہروز کمالوندی نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ جامع مشترکہ ایکشن پلان پر عمل درآمد کا کام رہبرانقلاب اسلامی کے فرمودات کی روشنی میں شروع کرنے کی تیاری ہورہی ہے کہا کہ جب سے جامع مشترکہ ایکشن پلان پر عمل درآمد کا نوٹیفکیشن جاری ہوا ہے بعض امور پر جن میں کافی دقت اور ظرافت کی ضرورت ہے کام شروع ہوچکا ہے-

ٹیگس