Nov ۰۵, ۲۰۱۵ ۱۳:۴۱ Asia/Tehran
  • حادثہ منی میں سعودی حکومت کی بد انتظامی سب پر واضح ہے: لاریجانی
    حادثہ منی میں سعودی حکومت کی بد انتظامی سب پر واضح ہے: لاریجانی

اسلامی جمہوریہ ایران کی مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے کہا ہے کہ منی کے سانحے میں سعودی حکومت کی بد انتظامی اور نا اہلی بہت زیادہ واضح ہے-

مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی، جمعرات کو منی کے سانحے کے شہداء میں سے ایک شہید کے گھر گئے اور انہوں نے اس سال مناسک حج کے مینجمنٹ میں آل سعود کی بد انتظامی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس تعلق سے سعودیوں نے بہت برا عمل کیا ہے- انہوں نے منی کے سانحے کو استثنائی، اور ہولناک وسیع پہلوؤں کا حامل قرار دیا

لاریجانی نے کہا کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ سعودیوں نے اس طرح کے مظالم وسیع پیمانے پر انجام دیئے ہیں جیسا کہ اس نے یمن کے خلاف سات ماہ سے زائد عرصے سے اپنے جارحانہ حملے جاری رکھتے ہوئے اب تک سات ہزار سے زائد افراد کو شہید اور سترہ ہزار سے زیادہ کو زخمی کیا ہے-

ڈاکٹر علی لاریجانی نے کہا کہ آل سعود حکومت نے سانحہ منی کے بہت سے پہلوؤں اور اطلاعات کو ظاہر ہونے نہیں دیا چنانچہ اگر ان ہی ابتدائی گھڑیوں میں ہی سعودی حکومت دیگر ملکوں سے مدد طلب کرتی تو اتنا بڑا سانحہ رونما نہیں ہوتا-

واضح رہے کہ منی کے سانحے میں سعودی حکومت کی نااہلی اور بدانتظامی کے سبب ایران کے چار سو چونسٹھ زائرین اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے اور ابھی بھی لبنان کے سابق سفیر غضنفر رکن آبادی سمیت چھتیس زائرین کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ہوسکا ہے-

ٹیگس