Nov ۱۰, ۲۰۱۵ ۱۷:۲۲ Asia/Tehran
  • ایران کے وزیر دفاع جنرل حسین دہقان
    ایران کے وزیر دفاع جنرل حسین دہقان

ایران کی دفاعی مصنوعات اعلی ترین عالمی معیار کی ہوتی ہیں۔

ایران کے وزیر دفاع جنرل حسین دہقان نے منگل کو دفاعی مصنوعات کے معیار کے بارے میں منعقدہ ایک سمینار سے خطاب میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت دفاع نے اپنی دفاعی مصنوعات کی ڈیزائننگ اور تیاری میں اعلی ترین معیار اور عالمی منڈیوں میں رقابت کو مد نظر رکھا ہے۔

جنرل حسین دہقان نے کہا کہ دفاعی مصنوعات کی تیاری میں خلاقیت اور قومی صلاحیتوں سے بھرپور استفادے اور ملکی ماہرین سے کام لیکر اعلی ترین معیار پر پورا اترنا، ہماری بنیادی پالیسی ہے۔

ایرانی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل حبیب اللہ سیاری نے بھی اس سمینار سے خطاب میں کہا کہ ایران کی ممتاز جیوپولیٹیکل پوزیشن ، توانائی کے مالامال ذخائر، آزادی، خودمختاری اور اسلامی جمہوریت پر استوار اس کا بنیادی نظریہ، سامراجی اور صیہونی قوتوں کی دشمنی اور دھمکیوں کا سبب بنا ہے۔

پاسداران انقلاب اسلامی کے ڈپٹی کمانڈر بریگیڈیئر جنرل حسین سلامی نے بھی اس سمینار میں ایران میں عالمی معیار اور اعلی ترین کیفیت کی دفاعی مصنوعات کی تیاری پر زور دیا۔

ٹیگس