Nov ۱۲, ۲۰۱۵ ۰۷:۴۳ Asia/Tehran
  • ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان
    ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا ہے کہ موصولہ اطلاعات سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ سعودی عرب میں لاپتہ ہونے والے لبنان میں ایران کے سابق سفیر زندہ ہیں۔

ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے المیادین ٹی وی چینل سے گفتگو میں سعودی عرب میں لاپتہ ہونے والے لبنان میں ایران کے سابق سفیر غضنفر رکن آبادی کی سرنوشت کے بارے میں کہا ہے کہ چشم دید گواہوں کا کہنا ہے کہ انھوں نے منیٰ کے سانحے کے موقع پر غضنفر رکن آبادی کو ایمبولینس سے منتقل کئے جاتے دیکھا ہے اس لئے یہ بات یقین کے ساتھ کہی جا سکتی ہے کہ وہ زندہ ہیں۔

انھوں نے سعودی حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ، لبنان میں ایران کے سابق سفیر کو زندہ ایران کے حوالے کریں اور منیٰ کے سانحے میں لاپتہ ہونے والے ایرانیوں کی سرنوشت بھی واضح کریں۔ ایران کے نائب وزیر خارجہ نے منیٰ کے سانحے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد کے بارے میں سعودی حکام پر جھوٹ بولنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ منیٰ کے سانحے کے بارے میں سعودی حکام کا رویہ بالکل غیر ذمہ دارانہ تھا اور سعودی عرب نے اس سلسلے میں اپنے فرائض اور قانونی ذمہ داریوں پر عمل نہیں کیا۔

ٹیگس