Nov ۲۴, ۲۰۱۵ ۱۰:۱۹ Asia/Tehran
  • ڈاکٹرعلی لاریجانی اور ترکی کے نئے پارلیمنٹ اسپیکر اسماعیل قہرمان کی ٹیلیفونک گفتگو
    ڈاکٹرعلی لاریجانی اور ترکی کے نئے پارلیمنٹ اسپیکر اسماعیل قہرمان کی ٹیلیفونک گفتگو

اسلامی جمہوریہ ایران کی مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر نے کہا ہے کہ ایران اور ترکی باہمی تعاون اور صلاح و مشورے سے، علاقے میں امن و امان کی بحالی میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں-

ایران کی مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر ڈاکٹرعلی لاریجانی نے پیر کے روز ترکی کے نئے پارلیمنٹ اسپیکر "اسماعیل قہرمان" کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو میں، اس عہدے کے انتخاب کے لئے انہیں مبارکباد پیش کی- ڈاکٹر علی لاریجانی نے کہا کہ حالیہ برسوں کے دوران مختلف شعبوں میں ایران اور ترکی کے تعلقات بہت اچھے رہے ہیں-

ترکی کے پارلمینٹ اسپیکر اسماعیل قہرمان نے بھی مبارکباد پیش کرنے پر ڈاکٹر علی لاریجانی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ایک بڑے اور تہذیب سے مالامال ملک کی حیثیت سے دونوں ملکوں کے دوستانہ تعلقات کے فروغ اور اسی طرح علاقے میں امن و امان قائم کرنے میں موثر کردار کا حامل ہے- اسماعیل قہرمان نے ایران اور ترکی کے ثقافتی و دینی مشترکات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور ترکی دو ہمسایہ اور مسلمان ملک ہونے کی حیثیت سے ایک دوسرے کی مدد سے علاقے اور عالم اسلام کے مسائل و مشکلات کو حل کرسکتے ہیں-

ٹیگس