Nov ۲۷, ۲۰۱۵ ۱۸:۲۰ Asia/Tehran
  • ایران دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری طرح سنجیدہ ہے: نائب وزیر خارجہ

ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللھیان نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری طرح سنجیدہ ہے

تہران ایئر پورٹ پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ایران کے نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ خطے میں دہشت گردوں کی نابودی کے ساتھ ساتھ ان کے خلاف سیاسی جد و جہد کا عمل بھی جاری ہے۔ شام کے بحران اور صدر بشار اسد کی صورتحال کے بارے میں انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے کوئی بھی فیصلہ کرنا صرف شامی عوام کا حق ہے اور کسی بھی ملک کو اس میں مداخلت کرنے کا حق حاصل نہیں ۔ شام کے بارے میں ویانا اجلاس کے انعقاد کے حوالے سے ایران کے نائب وزیر خارجہ نےکہا کہ یہ اجلاس آئندہ دو سے تین ہفتے کے دوران منعقد ہوسکتا ہے۔ انہوں بتایا کہ ابھی اس بارے میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا کہ یہ اجلاس ویانا میں ہوگا یا پیرس میں۔ ایران کے نائب وزیر خارجہ نے روسی لڑاکا طیارہ مار گرائے جانے کے بعد ماسکو اور انقرہ کے درمیا ن پیدا ہونے والی کشیدگی کے بارے میں کہا کہ ایران نے دونوں فریقوں سے صبر و تحمل سے کام لینے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے وقت میں جب روس دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں مصروف ہے اس کا طیار ہ مار گرایا جانا واقعی معنی خیز ہے۔ سانحہ منی میں لاپتہ ہونے والوں کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سانحہ میں لاپتہ ہونے والے ایک ایک ایرانی شہری کی سرنوشت کا پتہ لگانے کی کوشش جاری ہے۔

ٹیگس