Nov ۲۸, ۲۰۲۴ ۱۵:۳۶ Asia/Tehran
  • غرب اردن کے کئی علاقوں پر صیہونیوں کا دھاوا

صیہونی دہشتگردوں نے آج فلسطین کے مغربی کنارے میں کئی علاقوں پر دھاوا بولا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام:فلسطین سے میڈیا ذرائع نے خبر دی ہے کہ صیہونی دہشتگرد مشرقی طول کرم میں واقع نور شمس پناہ گزیں کیمپ میں در آئے جس کے بعد اس علاقے میں فلسطینیوں کے ساتھ ان کی شدید جھڑپیں ہوئی ہیں۔

ان جھڑپوں کے دوران چار فلسطینیوں کے اغوا ہونے کی بھی خبر ہے۔ طولکرم کے جبل النصر نامی علاقے میں صیہونی ٹولے کی اسپیشل فورس نے دھاوا بولا۔

غاصب صیہونیوں نے اسی طرح جنین کے جنوب میں قباطیہ کالونی پر بھی حملہ کیا۔ اس وقت صیہونی غاصبیوں کے ساتھ فلسطینی مجاہدین کی شدید جھڑپیں جاری ہیں اور مزاحمت کے جوانوں نے صیہونی دہشتگردوں کی گاڑیوں کو نشانہ بنایا۔

ان جھڑپوں میں غاصب صیہونیوں کو نقصان بھی اٹھانا پڑا ہے۔ جنین میں اس وقت شدید جھڑپوں کی اطلاعات ہیں۔

مشرقی و مغربی رام اللہ میں بھی صیہونی دہشتگردوں اور فلسطینی نوجوانوں کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس کی ایک کالونی میں صیہونی دہشتگردوں نے اپنی جارحیت کے دوران زہریلی گیس کے گولوں اور صوتی بمبوں کا بھی استعمال کیا ہے۔

ٹیگس